Ads

اداکارشان کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکیلئے پیغام

لاہور: اداکار شان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے درخواست کی ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود بھی آپ کی دیگر دوسری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔

شان نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں ہونے والی یاخیر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی شدید پریشانی کا شکار ہے۔ آلودگی اور ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنادیا ہے۔ عوام آپ سے سوال کرتی ہے آخر یہ تاخیر کیوں؟

ایک اور ٹوئٹ میں شان نے کہا لوگوں کی فلاح و بہبود بھی آپ کی دیگر دوسری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔ ہماری امید ہماری ترجیح تھی لہذا انتخابات کے وقت ہم نے اپنی امید کو ترجیح دی اور مجھے امید ہے کہ ہم عوام  بھی آپ کی پہلی ترجیح ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مطابق لاہور میں بننے والے انڈر پاس کا کام 6 ستمبر تک مکمل ہونا تھا لیکن یہ انڈر پاس ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے لہذا اس وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

The post اداکارشان کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکیلئے پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IW5CvA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment