کولمبو: سری لنکا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کاروبار بن گئی، جعلی پروفائل اسکینڈل میں نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، میدان میں اترے بغیر ہی لوگوں کو کرکٹر کا اسٹیٹس ملنے لگا، منیجرز کا کاروبار بھی خوب چمک اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے انکشاف ہوا کہ سری لنکا کے غیرمعروف کھلاڑیوں کو اسپورٹس ویزے پر آسٹریلیا لایا جاتا ہے، انھیں وہاں پر کلب کرکٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کیلیے جعلی فرسٹ کلاس پروفائلز بھی بناکردی جاتی ہیں۔
اس حوالے سے سری لنکا کے مقامی میڈیا کی جانب سے جب تحقیقات کی گئیں تو کئی نئے انکشافات ہوئے، ایک ایسے کھلاڑی کا بھی معلوم ہوا جو میدان میں اترے بغیر ہی فرسٹ کلاس کرکٹر بن گیا، ایئرفورس اسپورٹس کلب سے تعلق رکنے والے چاتھورا سمانتھا نے 2018 میں فراڈ فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تاکہ وہ آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیل سکیں۔
انھوں نے کورونناگالا کے خلاف 19 سے 21 جنوری تک کھیلے گئے ٹائر بی لیگ میں ڈیبیو کا دعویٰ کیا مگر تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ اس میچ میں کھیلے ہی نہیں تھے،انھوں نے چند آفیشلز اور اسکورر کی مدد سے کسی اور پلیئر کی جگہ خود کو ڈیبیو کرنے والا ظاہر کیا، گوگل پر انٹرنیشنل کرکٹرز ڈیٹابیس میں ان کے اسی میچ میں ڈیبیو کرنے کا درج ہے۔
جب اس بارے میں سری لنکا کرکٹ سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ نہ صرف مذکورہ کرکٹر کے خلاف اس معاملے کی تحقیقات ہوئی تھیں بلکہ اس میں ملوث اسکورر بودھیکا کرونانائیکے کو معطل بھی کیا گیا۔ دوسری جانب پلیئرز کو غیرملکی لیگز اور ایونٹس میں موقع فراہم دینے کے خواب دکھانے والے منیجرز کا کاروبار بھی خوب چمکا ہوا ہے، اس میں ایسے منیجرز بھی شامل ہیں جو سری لنکا کے موجودہ اور سابق انٹرنیشنل اسٹارز کے ساتھ بھی منسلک رہے، وہ ان کھلاڑیوں سے بھاری رقومات بھی وصول کرتے ہیں۔
The post سری لنکا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کاروبار بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J4vXqZ
0 comments:
Post a Comment