Ads

برطانیہ کی ’خونی فٹ پاتھ‘ جو 100 افراد کی جان لے چکی ہے

ایکسیٹر: برطانیہ میں ایک سمندری کنارے سے قریبی چھوٹے جزیرے تک جانے والا ایک پیدل راستہ 600 سال پرانا ہے لیکن یہی راستہ ایک خوفناک راہ گزر بھی ہے جہاں اب تک 100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

600 سال قدیم بروم وے ایک طرح کی فٹ پاتھ ہے جو ایسیکس کے ساحل سے فول نیس نامی جزیرے تک جاتا ہے اور صرف پیدل چلنے کے قابل ہے۔ لیکن سردیوں کی دھند میں لوگ راہ بھٹک جاتے ہیں اور لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ اسی بنا پر اسے برطانیہ کا خوفناک ترین راستہ بھی کہا جاسکتا ہے۔

اس راستے کا ریکارڈ 1419 میں بھی ملتا ہے اور یہ چھ میل (لگ بھگ) 10 کلومیٹر لمبا ہے۔ بروم وے کو کچی مٹی اور ریت سے بنایا گیا ہے۔ کئی جگہوں پر کھمبوں سے درختوں کی شاخوں کو جھاڑو کی صورت دے کر زمین میں گاڑا گیا ہے تاکہ راستے کی حدود کا تعین کیا جاسکے۔ بصورتِ دیگر مٹی اور گارے کے راستوں پر پانی بھی آجاتا ہے جس سے راہ کھوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ’بروم وے‘ یعنی جھاڑو والا راستہ بھی کہا گیا ہے۔

سردیوں میں دھند، یا پانی کی ابھرتی لہر میں راستہ گم ہوجاتا ہے۔ اس صورت میں یہاں چلنے والے راہ بھٹک کر ڈوب جاتے ہیں۔ دوسری جانب سخت ناہموار راہ پر گڑھے، دلدل اور ڈھلانیں ہیں جو انسانوں کو نگلنے کے لیے کافی ہیں۔ یہی وجہ ہے شدید بارشوں میں بھی یہ راستہ بند ہوجاتا ہے۔

عام دنوں میں بھی وقت کے مختلف پہر میں سمندری لہروں میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور وہاں لوگ پھنس کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔اسی راہ پر فلپ بینٹن جیسے مشہور مؤرخ بھی بھٹک کر مرے تھے۔ 1600 سے اب تک 66 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں لیکن کئی درجن ایسے بھی ہیں جن کی لاشیں بھی نہیں مل سکیں اورسمندر برد ہوگئیں۔

اسے دھوکے باز راستہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ بہترین موسم میں بھی تھوڑٰا سا سمندر بپھرنے سے راستہ تنگ ہوجاتا ہے یا آنکھ سے اوجھل ہوجاتا ہے۔ اب تک پیدل چل کر فولنیس جزیرے تک جانے والا یہ واحد راستہ بھی ہے اور آمدورفت کی کمی کی وجہ سے کوئی جدید راستہ تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔

The post برطانیہ کی ’خونی فٹ پاتھ‘ جو 100 افراد کی جان لے چکی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/341yNF6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment