کراچی: نئے سال کی امد کے موقع پر رات 12بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے آتشبازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا جب کہ گزری میں نوجوان لڑکی فائرنگ سے زخمی ہوگئی۔
منچلے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں سی ویو سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے دکھائی دیے،ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔نئے سال کا جشن منانے میں خواتین اور بچے بھی کسی سے پیچھے نہ تھے اور ان کی بھی بڑی تعداد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے گھروں سے نکل آئے۔
رات 12 بجتے ہی نئے سال کی خوشی میں سی ویو اور مزار قائد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آتشبازی کے دھماکوں سے شہر گونج اٹھا جبکہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے مہم جاری تھی تاہم اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔
گزری کے علاقے ڈیفنس میں سال نو کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے 17 سالہ گلنار نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی، درخشاں چوکی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30 سالہ زبیر زخمی ہوگیا جسے رات گئے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
سرسید کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 9 باب السلام مسجد کے قریب گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ نعیم الدین کے نام سے کی گئی۔
The post رات 12 بجتے ہی کراچی آتشبازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WXb3y1
0 comments:
Post a Comment