Ads

پانچ منٹ میں کووڈ 19 کا پتا لگانے والا کاغذی ٹیسٹ

الینوائے: اب تک کورونا وبا کی شناخت کے لیے کئی ٹیسٹ وضع کئے گئے جو اس مرض کی روک تھام کا سب سے اہم ذریعہ بھی ہیں۔ اس ضمن میں کاغذ کے ٹکڑے پر مبنی ایک کٹ بنائی گئ ہے جو صرف پانچ منٹ میں کورونا وائرس کی شناخت کرسکتی ہے۔

یونیورسٹٰی آف الینوائے میں واقع گرینگر کالج سے وابستہ ماہا الفیف اور ان کے ساتھیوں نے کاغذی الیکٹروکیمیکل ٹیسٹ بنایا ہے جو انتہائی حساس ہے۔ یہ ٹیسٹ صرف چند منٹوں میں کووڈ 19 مرض کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا سراغ لگالیتا ہے۔ اس اہم ایجاد کی تفصیلات اے سی ایس نینو میں شائع ہوئی ہیں۔

اس وقت کورونا وائرس کے دو اہم ٹیسٹ دستیاب ہیں جن میں ایک ریوس ٹرانسکرپٹیس ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن ( آر ٹی پی سی آر) ہے اور دوسرا ٹیسٹ اینٹی باڈیز پر بحث کرتا ہے۔ ان دونوں کے اپنے فوائد اور خامیاں ہیں یعنی پہلے ٹٰیسٹ میں بہت وقت لگتا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں مرض پرانا ہوتو اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں۔

تاہم ماہا کی ٹیم نے گرافین کی بنیاد پر یہ ٹیسٹ بنایا ہے جس میں الیکٹروکیمیکل بایوسینسر بہت حساس انداز میں کام کرتا ہے اور بجلی کے ہلکے سگنل سے سارس کوو ٹو نامی وائرس (کورونا وائرس کا تکنیکی نام) کا جینیاتی مواد پڑھتا ہے۔ اس بایو سینسر میں برقی سرگرمی سے وائرس کا آراین اے نوٹ کیا جاتا ہے۔

کاغذی ٹیسٹ بنانے کے لیے پہلے فلٹرپیپر پر گرافین کی نینوپلیٹیں لگائی گئی ہیں جو ایک انتہائی باریک موصل (کنڈکٹر) فلم میں ڈھل جاتی ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں گرافین پر سونے کے الیکٹروڈ لگائے جاتے ہیں  جو گرافین کی پرت کو چھوتے ہیں۔ اس طرح جینیاتی مادے کے برقی سگنل کو پڑھنے والا حساس سینسر وجود میں آیا۔

تجربہ گاہ میں اس کی افادیت ثابت ہوئی ہے اور اگلے مرحلے میں اس کے نتائج وائی فائی اور ایپ کے ذریعے اسمارٹ فون پر حاصل کئے جاسکیں گے۔

The post پانچ منٹ میں کووڈ 19 کا پتا لگانے والا کاغذی ٹیسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qEBPsm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment