Ads

جامعہ کراچی نے 2 سالہ ڈگری وماسٹرز پروگرام ختم کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی: سندھ کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی نے اعلی تعلیمی کمیشن کی جانب سے 2سالہ گریجویشن اور ماسٹرز پروگرام ختم کرنے اور2018 کے بعد سے اسے تسلیم نہ کرنے اور کالجوں میں سیمسٹر کی بنیاد پر ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

“ایکسپریس”سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ “جامعہ کراچی ماضی میں مسلسل دو بار ایچ ای سی کے اس فیصلے کو اپنی اکیڈمک کونسل میں پیش کرچکی ہے اور دونوں بار اکیڈمک کونسل نے اس فیصلے کو یکسر مسترد کیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی اس سلسلے میں چیئرمین ایچ ای سی کو ایک خط لکھ رہی ہے جس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری سے کہا جائے گا کہ وہ دو سالہ ڈگری پروگرام کے سلسلے میں ملک بھر کی 187 سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلر کے فورم کا ایک اجلاس بلائیں اور اس معاملے کو وائس چانسلرز کے سامنے پیش کریں۔

جامعہ کراچی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے قائم مقام ڈائریکٹر جاوید اکرم نے اس خط کی تصدیق کرتے ہوئے “ایکسپریس ” کو بتایا کہ” خط کا ڈرافٹ تیار یے جو ایچ ای سی کو بھجوایا جارہا ہے” دوسری جانب جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو اس حوالے سے ایک سمری ارسال کی ہے جس میں دو سالہ ڈگری پروگرام کو بند کرنے اور اس کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام متعارف کرانے سے متعلق تحریری بریفنگ دیتے ہوئے اسے طلبہ اور بالخصوص پرائیویٹ طلبہ کے لیے ایک مشکل قرار دیا ہے۔

کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے قائم مقام ڈائریکٹر نے “ایکسپریس ” سے گفتگو میں دعوی کیا کہ “جامعہ کراچی کے پاس دو سالہ ڈگری اور ایم اے پروگرام میں 70 ہزار طلبہ انرولڈ ہیں جس میں پرائیویٹ طلبہ بھی شامل ہیں ” جامعہ کراچی کی جانب سے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو بھجوائی گئی سمری میں حکومت سندھ کو بتایا گیا ہے کہ ایچ ای سی نے دو سالہ ڈگری اور ایم اے پروگرام کی بندش کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں رجسٹریشن حاصل کرکے پرائیویٹ گریجویشن اور ماسٹرز کرنے والے طلبہ اور ان کی تعلیم کو ملحوظ خاطر ہی نہیں رکھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک ایسا وقت ہے جب جامعہ کراچی نئے اکیڈمک سیشن کے داخلوں  کے مرحلے میں داخل ہورہی ہے جبکہ یونیورسٹی کو 2 بلین روپے کی گرانٹ کے خسارے کا سامنا ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق دسمبر 2018 تک دو سالہ ڈگری اور ماسٹرز پروگرام میں انرولڈ ہونے والے طلبہ دسمبر 2018 تک اپنی ڈگری مکمل کرلیں جو اپنے کورسز مکمل نہ کرسکے انھیں گریجویشن ڈگری کے بجائے ایسوسی ایٹ ڈگری ایوارڈ ہوگی جبکہ جو طلبہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری مکمل کریں گے ان کی ڈگری کو چار سالہ بی ایس پروگرام کے چوتھے سیمسٹر کی مساوی تعلیم تسلیم کیا جائے گا اور وہ بی ایس ڈگری پروگرام میںں داخلہ لے کر مزید چار سیمسٹر مکمل کرکے چار سالہ بی ایس پروگرام کی ڈگری لے سکیں گے۔

سمری میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے مذکورہ حکم نامہ فوری طور پر قابل عمل نہیں ہے ایچ ای سی نے اس پالیسی کو دیتے وقت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی مالی صورتحال کو مد نظر نہیں رکھا جس کے سبب سرکاری جنرل یونیورسٹیز مالی مشکلات سے دوچار ہونگی۔

 

The post جامعہ کراچی نے 2 سالہ ڈگری وماسٹرز پروگرام ختم کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gm9xhN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment