Ads

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، 3 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں مچل سینٹنر جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔ کیویز اسکواڈ میں مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس، اش سودھی، ٹم سیفرٹ، ٹوڈ ایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔

لوکی فرگوسن اور ہمیش بینیٹ ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے جب کہ پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی ، کائل جیمی سن اور ڈیرل مچل ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے پہلے مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ جب کہ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

The post پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2W6TVW1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment