Ads

پاکستانی سائیکلسٹ کا بغیرہینڈل اوربریک کے 3.5 ہزارکلومیٹرکا سفر

نوشکی: پاکستانی سائیکلسٹ کا بغیر ہینڈل اور بریک کے 3.5 ہزار کلو میٹر کا سفرطے کرکے سب کو حیران کردیا۔

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ بلوچ نے صبر اور عزم کے ساتھ بغیر ہینڈل اور بریک کے سائیکل پر 34 روز کا سفر(3467 کلو میٹر) مکمل کرکے سب کو حیران کردیا۔ عطاء اللہ بلوچ نے اس سفر کے لیے متعدد شہروں اوردیہات کا رخ کیا تاہم اب وہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

اس متعلق عطاء اللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ میں نے خود کواس کا عادی بنا لیا، اس سفرکے دوران میں نے روزانہ تقریبا 80 کلومیٹر اور بعض مرتبہ 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس سفر کا مقصد امن اورمحبت کوپھیلانا ہے۔ میں دنیا بھرمیں گھوم کرپاکستان کا ایک مسلم اورپرامن ملک کے طورپرتعارف پیش کرنا چاہتا ہوں۔

عطاء اللہ کے مطابق ہینڈل اوربریک کے بغیرسائیکل چلانا ایک مشکل اورخطرناک عمل ہے، بالخصوص پہاڑی علاقوں میں لیکن ناممکن نہیں ہے۔

The post پاکستانی سائیکلسٹ کا بغیرہینڈل اوربریک کے 3.5 ہزارکلومیٹرکا سفر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VpP9T7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment