میلان: اٹلی میں ایک شوہر کا بیوی سے جھگڑا ہوا، وہ اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کےلیے گھر سے نکلا اور پیدل ہی ایک سمت میں چل پڑا۔ ایک ہفتے بعد جب پولیس نے اسے پکڑا تو معلوم ہوا کہ وہ پیدل ہی اپنے گھر سے تقریباً 420 کلومیٹر دور پہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ ماہ اطالوی پولیس نے وہاں ’’جمیرا‘‘ شہر کی شاہراہ پر پیدل جاتے ہوئے ایک شخص کو رات کے کرفیو کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا۔ مگر جب اس سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ اس جگہ سے 418 کلومیٹر دور واقع ’’کومو‘‘ شہر کا رہنے والا ہے۔
اس شخص نے (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) پولیس کو بتایا کہ ایک ہفتہ پہلے اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا اور اسے شدید غصہ آگیا تھا اور وہ خود کو پرسکون کرنے کےلیے گھر سے ’’لانگ واک‘‘ پر نکل پڑا۔ اسے خیال ہی نہیں رہا اور وہ روزانہ کئی کئی گھنٹے چلتا ہی رہا۔
اس آدمی کی کہانی سننے کے بعد پولیس نے اس کی بیوی کو فون کیا تو اس نے بھی سارے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پوچھا کہ اس کا شوہر اس وقت کہاں ہے۔ جب اس نے جمیرا کے بارے میں سنا تو جلد از جلد وہاں پہنچنے کا کہا۔
پولیس نے بھی اس شخص سے ہمدردی کرتے ہوئے اسے تھانے میں بند نہیں کیا بلکہ ایک قریبی ہوٹل میں رات بھر کےلیے ٹھہرا دیا۔ البتہ، جب اگلے روز اس کی بیوی وہاں پہنچی تو پولیس نے اس شخص کو 400 یورو جرمانے کا نوٹس تھما دیا اور گھر واپس جانے کو کہا۔
ان دونوں میاں بیوی میں صلح ہوئی یا نہیں؟ اس بارے میں اٹلی کا میڈیا ابھی تک خاموش ہے۔
The post بیوی سے ناراض شوہر 420 کلومیٹر پیدل چلتا رہا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39JMJHh
0 comments:
Post a Comment