Ads

جنرل اسمبلی میں پاکستان کی امن، تخفیف اسلحہ ودیگر 4 قراردادیں منظور

اقوام متحدہ: جنرل اسمبلی نے پاکستان کی امن، تخفیف اسلحہ ودیگر 4 قراردادیں منظور کرلیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں جو پاکستان کی بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ان قراردادوں کی حمایت جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ کمیٹی کے 193 ممبران نے کی جنہوں نے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان قراردادوں کو منظور کیا۔

4قراردادوں میں سے 3 قرار دادیں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی اسلحے کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایم)کو فروغ دینے سے متعلق تھیں جبکہ پاکستان کی پیش کردہ چوتھی قرارداد غیرجوہری ریاستوں کے لیے امن و سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق تھی۔

سفارتی عملہ نے کہا دنیا کے متعدد خطوں خصوصاًجنوبی ایشیا میں عدم اعتماد میں اضافے اور بڑھتی کشیدگی کے نتیجے میں امن وسلامتی کو مستحکم کرنے کیلیے تخفیف اسلحہ کے علاقائی نقطہ نظر نے زیادہ مطابقت اور اہمیت اختیار کرلی ہے، علاقائی سطح پر اس حوالے سے اقدامات سے تخفیف اسلحہ اور اسلحہ پر کنٹرول کی کوششوں اور ان پر عملدرآمد کو تقویت ملے گی۔

The post جنرل اسمبلی میں پاکستان کی امن، تخفیف اسلحہ ودیگر 4 قراردادیں منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gz20fF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment