Ads

آکسیجن سیلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق

پشاور: خبیرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سیلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا کے 8 مریض دم توڑ گئے۔

ترجمان خبیر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق گزشتہ شب روالپنڈی سے آکسیجن سیلنڈر بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال نے  بتایا کہ سردی میں مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، تاہم آکسیجن ختم ہونے پر سنٹرل آکسیجن سے سپلائی تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی، اسپتال کے مختلف وارڈز میں تشویش ناک حالت میں مریض شدید مشکلات کا شکار رہے، اور بروقت آکسیجن نہ ملنے کے باعث 8 مریض دم توڑ گئے، کورونا وارڈ، آئی سی یو، میڈیکل وارڈ میں تشویشناک مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

دوسری جانب وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن سپلائی کم ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، بی او جی کو فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے، اور فوری تحقیقات کرکے 48 گھنٹوں میں ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے۔

 

The post آکسیجن سیلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JTD4TT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment