Ads

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکو98 ویں سالگرہ مبارک

 ممبئی: برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 برس کے ہوگئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاردلیپ کمار آج 98 برس کے ہوگئے۔ دلیپ کمار کی ہرسالگرہ پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو ایک تقریب سجاتی ہیں، لیکن ایسا اس بار نہیں ہوگا ۔

اس متعلق سائرہ بانونے کہا کہ اس سال انہوں نے عید اوردیوالی سمیت کوئی بھی فیسٹیول نہیں منایا جس کی وجہ دنیا بھرمیں جاری کووڈ-19 اوراس کی تباہ کاریاں ہیں اوردوسری وجہ اداکارکے 2 بھائی رواں سال کورونا وبا کا شکاربھی ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردلیپ کمارکی ان کی فلموں میں ادا کیے گئے مختلف کرداروں کی تصاویربھی لگائی گئی ہیں اور مداحوں سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے 2020 میں لیجنڈ اداکار کی کون سی فلم دیکھی ہے۔

واضح رہے کہ کئی دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ’دیوداس‘،’مغل اعظم‘،’ویدھاتا‘، ’شکتی‘، ’سوداگر‘اور’کرما‘جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ دلیپ کمار گزشتہ کئی عرصے سے بیمار ہیں اورمتعدد بار اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔

The post شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکو98 ویں سالگرہ مبارک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37SiwU7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment