Ads

(ن) لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں، فردوس عاشق اعوان

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی سے لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے۔ مریم نواز پی ڈی ایم کی ماچس ہاتھ میں پکڑ کر پورے پاکستان کو آگ لگانے نکلی ہیں، ان کی ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہو گا، ان کے اپنے ممبران ہچکولے کھاتی کشتی سے چھلانگیں لگا کر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہے ، بھان متی کا کنبہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پاکستان میں سب سے بڑے سیاسی جلسے کرنے کا اعزاز عمران خان کو حاصل ہے، یہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کے جلسوں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتیں، تحریک انصاف کی حکومت اپنی ایمانداری اور محنت سے عوام کے دلوں پر راج کرتی رہے گی،پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت آپ کے ناپاک عزائم کو قانون کی عملداری سے خاک میں ملا دے گی۔

The post (ن) لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gFMqPt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment