Ads

کرایسٹ چرچ میں موجود قومی اسکواڈ کوٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی

 لاہور: نیوزی لینڈ کے شہر کرایسٹ چرچ میں موجود قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی۔

وزرات صحت کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی کرکٹرزمیں کیسز کے پیش نظر ابھی ان کو ٹریننگ کی اجازت دینے کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ باقی ماندہ 10 میں سے 6 ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت جبکہ 4 کو ہسٹارک (نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے۔ان 10 ارکان کا روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ چیک اپ کیا جارہا ہے۔

ان ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ نہیں لیے گئے، کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ جمعرات کے روز ہوئی تھی۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ میں موجود ہیں، جہاں ان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قومی اسکواڈ کو اپنی 14 روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں ہی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا۔

The post کرایسٹ چرچ میں موجود قومی اسکواڈ کوٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39MznKF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment