Ads

میر ظفر اللہ جمالی کی نمازجنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

ڈیرہ اللہ یار: سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو آہوں او سسکیوں میں ان کے آبائی قبر ستان روجہان جمالی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی نماز جنازہ میں صوبائی وزرا ارکان قومی اسمبلی سمیت سندھ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آنیوالے قبائلی اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، ان کی میت اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے گزشتہ روز جیکب آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی جہاں سے ایمبو لنس کے ذریعے ان کے آبائی علاقے روجہان جمالی پہنچا دی گئی۔

شام 4 بجے ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، سابق وزیر اعظم کو سخی درمحمد خان جمالی قبرستان میں ان کے والد میر شاہنوازخان جمالی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایف سی ونگ سبی کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

دوسری طرف سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ، شہبازشریف ، مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو زرداری و دیگر نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

The post میر ظفر اللہ جمالی کی نمازجنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپرد خاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33HKSii
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment