Ads

قومی ٹیم کیلیے ماہر نفسیات کا تقررضروری قرار

کراچی: وسیم اکرم نے قومی ٹیم کیلیے ماہر نفسیات کے تقررکو ضروری قرار دیدیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو پیش آنے والی صورتحال کے بعد 14 دن کمرے میں محصور رہنے سے ذہنی طور پر متاثر ہونا فطری عمل ہے، میں خود آسٹریلیا میں 6 دن بائیو سیکیور ماحول میں رہا،جانتا ہوں کہ ان حالات میں کیا گزرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ  اگلے 10دن اہم ہوں گے، میں نے سنا ہے کہ ملنے والے وقت میں پاکستانی ٹیم صبح میں ٹیسٹ جبکہ شام میں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تیاری کرے گی، مشکلات کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تاہم تیاری کے لیے وقت کم ہے،میری ذاتی رائے میں ٹیم کے ساتھ ماہر نفسیات کو رکھنا ضروری ہے، امید ہے کہ ٹیم مینجمنٹ معاملات کو دیکھ لے گی۔

انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں وہاں کی حکومت کے قوانین پر عمل کرنا ہوگا،  بعض پیچیدگیوں کے معاملے میں آئی سی سی کو کواپنا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں حکومتوں سے بات کرنا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے،میزبان ٹیم بہترین فارم میں ہے،اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلی، ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم بہتر ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کیویز کو برتری حاصل ہو گی، طویل فارمیٹ میں پاکستانی بولرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ان کو اپنی لینتھ بہتر بنانا ہوگی۔

 

The post قومی ٹیم کیلیے ماہر نفسیات کا تقررضروری قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34a3Y19
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment