Ads

شیربازخان مزاری بھی چل بسے

ممتازسیاستدان سردار شیرباز خان مزاری 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ملکی سیاست میں وہ شرافت اور اصول پسندی کا عملی نمونہ تھے۔ ان کی تمام عمر سیاسی سرگرمیوں میں گزری ، انھوں نے ایک فعال زندگی گزاری ، گوکہ اب پیرانہ سالی کے باعث سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔ شیر باز خان مزاری پنجاب میں آباد روجھان مزاری قبیلے کے سردار تھے،وہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے بانی تھے، 1970 کے انتخابات میں بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے ممبر کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔

انھوں نے 1975 سے 1977 تک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انھوں نے 1973کے آئین کی تیاری اور بعدازاں جمہوریت کی بحالی کی تحریک کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔سردار شیرباز مزاری کا شمار محب وطن، دیانت دار، با اصول اور حق گو سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔انھوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچ قبائل کی تاریخ کے حوالے سے کتابیں بھی تحریر کیں، یعنی وہ ایک محقق اور مصنف بھی تھے اور وسیع مطالعہ کے حامل تھے۔

ایک تعلیم یافتہ، بردبارشخصیت کے حامل سردار شیر باز خان مزاری ہمارے سیاستدانوں کے لیے یقیناً ایک رول ماڈل کی بھی حیثیت رکھتے تھے، دیانت اور شرافت کا پیکر تھے ۔ قومی مسائل کے حل کاایک واضح اور دوٹوک موقف رکھنے والے سیاستدان تھے ۔

جمہوری حقوق کے علمبردار تھے اور جمہور کی فلاح ان کی زندگی کا نصب العین تھا، ایسی نابغہ روزگار شخصیت کا کوچ کرجانا ایک قومی المیے سے کم نہیں ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے سردار شیر باز مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک بزرگ اور عظیم سیاست دان سے محروم ہوگیاہے، ان کی سیاسی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

The post شیربازخان مزاری بھی چل بسے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IkWvEx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment