Ads

ابوظبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار

متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر محمد عثمان کو خلیجی ریاست کی جانب سے قومی ہیرو اور شہید کا درجہ دیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عثمان کی بیوہ عالیہ عثمان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد عثمان ابوظہبی کے ایک کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو کر15 مئی کو انتقال کر گئے تھے، متحدہ عرب امارات میں ان تمام افراد کی یاد میں دن منایا گیا جنہوں نے یو اے ای کے لیے اپنی جانیں قربان کی، ملک کے صدر خلیفہ بن زید انہیان نے ڈاکٹر محمد عثمان کیلیے فالن ہیروز آرڈر کا اعلان کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے سات ہیروز کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تھا اور وہ ابو ظہبی میں اپناکلینک چلاتے تھے۔

The post ابوظبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37uZjaA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment