Ads

روزانہ رات 10:40 پر ریلوے ڈرائیور سے غذا کھانے والی بلی

 ماسکو: روس میں بلی سے محبت کا ایک عجیب و غریب واقعہ رقم ہوا ہے جس میں ایک ریل کچھ دیر کے لیے رات کو ایک اسٹیشن پر رکتی ہے اور ہر ڈرائیور وہاں موجود ایک بلی کو کھانا پیش کرتا ہے۔

پسکاف سے ماسکو جانے والی ٹرین ایک مرتبہ جب استاریا روسا اسٹیشن پر رکی تو ڈرائیور نے ایک بھوکی بلی کو وہاں دیکھا اور اسے کھانا پیش کیا۔ یہ ایک چھوٹا سا ریلوے اسٹیشن ہے جہاں ٹرین چند منٹوں کے لیے رکتی ہے۔ تاہم بعد میں روزانہ رات 10 بج کر 40 منٹ پر بلی وہاں دیکھی گئی اور اب یہ عالم ہے کہ ہر ڈرائیور یاد سے اس کا کھانا اپنے ساتھ رکھتا ہے۔

اس بلی کو پیار سے فیلکس سوسیج کا نام دیا گیا ہے اور وہ پابندی سے 10:40 پر ٹرین رکنے سے پہلے وہاں کھانے کی منتظر رہتی ہے۔ تمام ڈرائیور فیلکس کے معمولات سے آگاہ ہیں اور وہ نمکین قیمہ بھرے رول سوسیج پہلے سے ہی تیار رکھتے ہیں۔ تاہم ماہرین بلی کا وقت یاد رکھنے کی صلاحیت پر حیران ہیں اور ڈرائیوروں کی ہمدردی کے معترف بھی ہیں۔

یہ سلسلہ کئی برس سے جاری ہے اور اس وقت شروع ہوا جب ٹرین ایک مرتبہ استاریہ روسا اسٹیشن پر بھوکی نگاہوں سے ڈرائیور کو دیکھنے لگی۔ اس پر ڈرائیور نے اسے کھانا دیا اور یوں بلی کی ٹرین سے دوستی ہوگئی۔

روسی بلیوں سے محبت رکھتے ہیں۔ اس سے قبل ایک روسی شخص نے اپنی بہت ساری بلیوں کے لیے ریل کا پورا ایک ڈبہ مختص کرایا تھا۔ دوسری خبر اس سے بھی دلچسپ ہے جس میں ماسکو میٹرو ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ راہ میں لاوارث کتے اور بلیوں کو اٹھا کر ریل میں رکھیں گے تاکہ مسافر ان جانوروں کو اپنا کر ان کی پرورش کرنا چاہیں تو کرسکتےہیں۔ اس ٹرین کو ’دم اور پنجہ‘ ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔

The post روزانہ رات 10:40 پر ریلوے ڈرائیور سے غذا کھانے والی بلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bvIGzt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment