Ads

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنزسے شکست

 لاہور: کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنزسے شکست ہوگئی۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنزسے شکست ہوگئی، نیوزی لینڈ نے کلین سوئپ مکمل کرلیا، چوتھے روز مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر8 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا، نائٹ واچ مین محمد عباس صرف 3 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے.

عابد علی 26 کی مزاحمت کرپائے، حارث سہیل کی اننگز15 تک محدود رہی، اس کے بعد اظہرعلی(37)کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، محمد رضوان10 رنز بناسکے، فواد عالم16 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف(28) کی صورت میں پاکستان کی آٹھویں وکٹ گری، شاہین شاہ آفریدی نے 7رنز بنائے، ظفر گوہر(37) کی وکٹ گرتے ہی مہمان ٹیم کی بساط 186پر لپیٹی گئی، کائیل جیمیسن نے اننگز میں 6میچ میں 11وکٹیں حاصل کیں، ٹرینٹ بولٹ نے 3 شکار کئے، کین ولیمسن نے ایک مہرہ کھسکایا۔

یاد رہے کہ مائونٹ مانگونئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

The post کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنزسے شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38ivPyl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment