Ads

بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق

حب: بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقہ بیلہ میں مسافر کوچ نمی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے، ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bVNpe0
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment