Ads

ٹی 20 سیریز؛ بعض نئے چہروں کی قسمت چمکنے کا امکان

لاہور: جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان  اتوار کوہوگا جب کہ بعض نئے چہروں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان اتوار کوکیا جائے گا، ٹیسٹ کی طرح مختصر فارمیٹ کیلیے بھی چند نئے چہروں کو متعارف کرانے کا امکان ہے، بابر اعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان اب تک ان فٹ ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے زاہد محمود جگہ سنبھالنے کے مضبوط امیدوار ہیں، بخار کی وجہ سے دورئہ نیوزی لینڈ سے محروم رہ جانے والے اوپنر فخرزمان کی واپسی ہوگی، عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

شرجیل خان، ذیشان ملک، صہیب مقصود، اعظم خان، عماد بٹ اور عامر یامین سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے چند کھلاڑیوں کے نام بھی زیر غور ہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ٹی 10 لیگ میں شرکت کیلیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکر لاہور میں تربیتی کیمپ جوائن کرنا مشکل لگتا ہے،آل راؤنڈرکو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دی گئی تو اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، دوسری صورت میں متبادل کا انتخاب کیا جائے گا۔

کرکٹرز کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے کوچز کی نگرانی میں شروع ہوجائے گی،کپتان بابر اعظم سمیت ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے منتخب چند پلیئرز راولپنڈی میں ٹیسٹ کھیل کر لاہور پہنچیں گے۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہوگئی، گراؤنڈ مکمل تیار ہوگیا، دھوپ نکلنے کی وجہ سے اسٹاف کو سپورٹنگ پچز کی تیاری کا اچھا موقع مل گیا ہے۔

 

The post ٹی 20 سیریز؛ بعض نئے چہروں کی قسمت چمکنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3r4bjrS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment