Ads

لاہور میں باپ کی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی

 لاہور:  

راج گڑھ میں باپ نے اپنی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ساندہ کے علاقے راج گڑھ کے رہائشی ضیا نامی شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی زخمی کرلیا۔ دونوں بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ضیا کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضیا کے ہاتھوں قتل ہونے والی دونوں بیٹیاں معذور تھیں، ان کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post لاہور میں باپ کی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ozVLvb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment