Ads

زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

 کراچی: ملک کی نامور شیف اور ماہرامور خانہ داری زبیدہ طارق کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔

زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارت کی ریاست حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، زبیدہ آپا کا تعلق ملک کے مایہ نازادبی گھرانے سے ہے جن کی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے، اپنے خاندان کے لکھنے لکھانے کے سلسلے کے برعکس انہوں نے کھانے پکانے کی نت نئی اور ذائقہ دار ترکیبوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔

روایتی اورچٹخارے دار دیسی کھانوں کے علاوہ انہیں دیگر ممالک کے کھانے پکانے پر بھی عبور حاصل تھا جب کہ وہ لذیذ کھانوں اوراپنے کارآمد گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے خواتین میں بے پناہ مقبول تھیں۔

زبیدہ طارق تین سال قبل کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔

The post زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/356FYwl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment