میلبورن: سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹریور چیپل 40 برس گزرنے کے باوجود نیوزی لینڈ سے انڈر آرم ڈلیوری پر معافی مانگنے کو تیار نہیں ہوئے۔
یکم فروری 1981 کو میلبورن میں بیسٹ آف 5 سیریز کے تیسرے میچ کو ٹائی کرنے کیلیے کیوی ٹیل اینڈر برین میکچین کو آخری گیند پر چھکا لگانے کی ضرورت تھی، ٹریور نے اس وقت کے کپتان اور اپنے بھائی گریگ کی ہدایت پر انڈر آرم گیند کرائی جس پر میکچین نے صرف دفاع کیا، یوں آسٹریلیا یہ میچ 6 رنز سے جیت گیا۔ اس وقت انڈر آرم بال غیرقانونی تو نہیں تھی مگر اسے گیم اسپرٹ کے خلاف سمجھا جاتا تھا۔
ٹریور نے کہاکہ میں نے تب معافی مانگی نہ ہی اب ایسا کوئی ارادہ ہے، جوکچھ ہونا تھا وہ ہوچکا اور میری معافی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
The post ٹریور چیپل 40 برس بعد بھی انڈر آرم گیند پر معافی مانگنے کو تیار نہیں ہوئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iNx50h
0 comments:
Post a Comment