Ads

موٹراورانجن کے بغیر 880 کلومیٹر فی گھنٹہ گلائیڈر اڑانے کا ریکارڈ

کیلیفورنیا: کسی جیٹ انجن، کسی گھومتی پنکھڑیوں اور کسی موٹر کے بغیر گلائیڈر کو صرف ہوا کے دوش پر 548 میل یا 880 کلومیٹر تک اڑانے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔

اس عمل کو ’ڈائنامِک سورنگ‘ کہا جاتا ہے جس میں عموماً تیز ہوا والے اونچے مقامات مثلاً پہاڑوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ ہوا کے دوش پر گلائیڈر کو اس رفتار پر دیکھا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

گلائیڈر پر نصب ایک آلے سے اس کی برق رفتاری کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 20 برسوں کو ڈائنامک سورنگ کے شائقین اور ٹیکنالوجی میں بہت ترقی ہوئی ہے۔ اس میں بادحرکیات (ایئروڈائنامکس) کے اصولوں پر ایسے گلائیڈر بنائے جاتے ہیں جو کسی پہاڑی سے ہوائی جہاز گراتے ہی تیز ہوا کی بدولت اڑتے رہتے ہیں۔

کیلیفورنیا کے اسپینسرلائزنبائی نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ وہ ڈی ایس کائنیٹک نامی کمپنی کے مالک بھی ہے۔ اس گلائیڈر کی لمبائی 130 انچ یا تین اعشاریہ تین میٹر ہے۔ اس کےمضبوط بازو کاربن سے بنے ہیں۔ نظری طور پر یہ 580 میل یا 933 کلومیٹر کی رفتار تک بھی جاسکتا ہے۔

لاس اینجلس کی شمال میں واقع پارکر پہاڑی سے اسے اڑایا گیا ہے۔ اس وقت ہوا 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

The post موٹراورانجن کے بغیر 880 کلومیٹر فی گھنٹہ گلائیڈر اڑانے کا ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iCzomw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment