Ads

عائزہ خان 8 ملین کیساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالوکی جانیوالی اداکارہ

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورزہوگئے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔

عائزہ خان سے قبل انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا اعزاز اداکارہ ایمن خان کے پاس تھا۔ لیکن اب عائزہ خان نے ایمن خان کو مات دے دی ہے۔ ایمن خان کے انسٹاگرام پر اس وقت 7.9 ملین یعنی 79 لاکھ فالوورز ہیں اور وہ عائزہ خان سے کچھ ہی فالوورز پیچھے ہیں۔

عائزہ خان اور ایمن خان کے علاوہ دیگر پاکستانی اداکاراؤں کے بھی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جن میں اداکارہ ماہرہ خان 7 ملین (70 لاکھ) فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ان کے بعد اداکارہ سجل علی ہیں جن کے انسٹاگرام پر6.9 ملین (69 لاکھ)فالوورز ہیں۔ ایمن خان کی بہن منال خان 6.5 ملین (65 لاکھ) فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔

The post عائزہ خان 8 ملین کیساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالوکی جانیوالی اداکارہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NNInGj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment