Ads

ایس بی سی اے میں نقشوں کی منظوری پر غیر اعلانیہ پابندی عائد

 کراچی: ڈائر یکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شمس الدین سومرو نے نقشوں کی منظوری پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی جس کے باعث 100 سے زائد درخواستیں التوا کا شکار ہوگئیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود بھی نقشوں کی منظوری پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10  دن سے تمام نقشوں کی منظوری روک دی گئی ڈی جی ایس بی سی اے نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کردی ہے کہ مجھے دکھائے بغیر کوئی نقشہ منظور نہ کیا جائے، چاہے وہ 80 گز کا ہو یا 120 گز کا۔

ذرائع نے بتایا کہ خاص طور رہائشی افراد جو گراؤنڈ پلس ون یا گراؤنڈ پلس 2 کا نقشہ قانونی تقاضے مختلف لینڈ کنٹرول ایجنسی سے تصدیق کے بعد سنگل ونڈو سہولت کے ذریعے پاس کرا لیا کرتے تھے۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے اس سے بھی شہریوں کو محروم کردیا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ون ونڈو سہولت کا افتتاح کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ ایک ماہ میں شہریوں کو نقشے کی منظوری ملے  گی تاہم اس وقت صورتحال خراب ہوگئی ہے  100 سے زائد نقشوں کی منظوری روک دی گئی جبکہ درخواستیں شہری جمع کرا رہے ہیں، سرکاری فیس کے ساتھ تمام قانونی تقاضے بھی پورے کیے جارہے ہیں لیکن ڈی جی کے احکام کے بعد شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

ایک شہری نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نقشہ گراؤنڈ پلس 1 کا ہے ،قانونی تقاضے اور ایس بی سی اے کا چالان بھی جمع کرا چکا ہوں لیکن مجھے نقشے نہیں دیے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہیں، بلند وبانگ عمارتیں تعمیر کی جارہی  ہیں لیکن ہم رہائش کے لیے ایک منزلہ عمارت قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود بھی تعمیر نہیں کرسکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی ایس بی سی اے نے احکام دیے ہیں کہ ایک انچ کا نقشہ بھی میری اجازت کے بغیر پاس نہیں ہوگا میں تمام نقشے پہلے وزیر بلدیات کو دکھاؤں گا ان کی منظوری کے بعد ہی نقشہ منظور کیا جائے گا۔

شہر میں غیرقانونی تعمیرات کرانے والی مافیا کے سسٹم نے کام شروع کردیا۔ یہ اسی بات کی کڑی ہے کہ شہر میں قانونی کام کو اتنا مشکل کردوں جگہ جگہ رخنے ڈالو تاکہ شہری پریشان ہوکر غیرقانونی تعمیرات کرانے والی مافیا سے رابط کرکے بغیر نقشے منظوری کے تعمیرات کرائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کراچی کے ایک پوش علاقے میں مافیا کی بیٹھک ہوتی ہے جہاں ڈی جی ایس بی سی اے بھی ملاقاتوں میں موجود بتائے جاتے ہیں  اس حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو سے رابط کرکے موقف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا۔

The post ایس بی سی اے میں نقشوں کی منظوری پر غیر اعلانیہ پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38fCedQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment