Ads

آرمی چیف کا دورہ قطر؛ دفاعی وسیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی جیوپولیٹیکل صورتحال پرگفتگو

 راولپنڈی: آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرمیں موجود ہیں جہاں ان کی امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرپہنچے۔ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اورپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کی تربیت کے معیارکی تعریف کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی ، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اورتعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینےکی اہمیت پرزوردیا گیا۔

The post آرمی چیف کا دورہ قطر؛ دفاعی وسیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی جیوپولیٹیکل صورتحال پرگفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KX5ixK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment