Ads

خوشگوار موسم سے پروٹیز کا چہرہ کھل اٹھا

 کراچی:  کراچی کے خوشگوار موسم سے پروٹیز کا چہرہ کھل اٹھا۔

پاکستان کے ٹور پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم کراچی کے خوشگوار موسم سے کافی محظوظ ہورہی ہے،انھوں نے اسے پہلے ٹیسٹ میں اپنے لیے بہتر بھی قرار دے ریا۔

اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ایڈرین لی روئکس نے ایک جنوبی افریقی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہاکہ کراچی کا موسم کافی خوشگوار اور دن کے وقت درجہ حرارت 20 سے 30 سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے، یہ چیز حقیقت میں ہمارے لیے پلس پوائنٹ ہے، باقی پاکستان میں جو پابندیاں، بائیوببل اور دوسری جو مشکلات ہیں ان کا باقی دنیا میں بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے ایڈرین لی روئکس نے کہاکہ فاسٹ بولرز ہمیشہ ہی انجریز کی زد میں رہتے ہیں، اس لیے ٹیسٹ میچ کے لیے میدان میں اترنے سے قبل انھیں مخصوص تعداد میں بولنگ کی ضرورت ہوتی ہے، کوویڈ میں یہ چیز کسی چیلنج سے کم نہیں، نومبر میں ہمارے کھلاڑیوں نے فرنچائز 4روزہ ایونٹ میں حصہ لیا جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی ان کی پرفارمنس کافی اچھی رہی، ہم یہاں پر بھی خاص طور پر فاسٹ بولرز کی فٹنس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

The post خوشگوار موسم سے پروٹیز کا چہرہ کھل اٹھا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qNOQPw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment