Ads

کیپٹل ہل دھاوا؛ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جوبائیڈن

 واشنگٹن: کیپٹل ہل پردھاوے سے متعلق نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کیپٹل ہل پرہونے والے مظاہروں کوڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ صورتحال دیکھ کربہت دکھ ہوا، آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی نمائندگان کوہراساں کیا گیا، یہ کیسا احتجاج ہے؟ مظاہرین فوری طور پر واپس چلے جائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، واشنگٹن میں کرفیو نافذ

بائیڈن کے خطاب کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔ اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ حامیوں سے محبت ہے، قانون کوہاتھ میں نہ لیں، اپنے گھروں کوواپس چلے جائیں، میں آپ کی تکلیف اورناراضگی جانتا ہوں۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا الیکشن چوری کیا گیا، یہ بہت مشکل وقت ہے ہم کسی کوتکلیف نہیں پہنچانا چاہتے، یہ الیکشن فراڈ تھے لیکن ہم ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیل سکتے۔

دوسری جانب ٹوئٹرانتظامیہ نے متنازع ٹوئٹس پرصدرٹرمپ کا اکاؤنٹ 24 گھنٹے کیلئے معطل بھی کردیا۔

The post کیپٹل ہل دھاوا؛ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جوبائیڈن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35hQVek
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment