Ads

عثمان بزدار کورونا سے صحتیاب، وزیراعلی آفس میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد حکومتی امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی آفس میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا سے صحت یابی کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج سے حکومتی امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی آفس میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیں گے۔

عثمان بزدار گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہوئے تھے، علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم وہ ضروری امور گھر سے ہی نمٹاتے رہے تھے۔

The post عثمان بزدار کورونا سے صحتیاب، وزیراعلی آفس میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bqnRoO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment