Ads

حریم شاہ کی اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

کراچی: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حریم شاہ کو ویب سیریز میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کا نام اور دیگر تفصیلات تو فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں۔ تاہم ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق حریم شاہ کی ویب سیریز کا نام ’’راز‘‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ اور مفتی قوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے اب لوگوں کو سستے پلاٹ بھی بیچنا شروع کردئیے

واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر اردو فلکس کا پلیٹ فارم لانچ کیا جارہا ہے جہاں لوگ اردو میں اپنے پسندیدہ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دیکھ سکیں گے۔ پاکستان میں اردو فلکس کے لیے اوریجنل مواد پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ اب تک اس پلیٹ فارم پر دو ویب سیریز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ جن میں پہلی علیزے شاہ کی ویب سیریز’’دلہن اور ایک رات‘‘ شامل ہے۔ جب کہ دوسری ویب سیریز حریم شاہ کو لے کر بنائی جارہی ہے۔

The post حریم شاہ کی اداکاری کے میدان میں بھی انٹری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qkD27r
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment