Ads

چیئرمین کا عامر اور سمیع کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے، کامران اکمل

لاہور: ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے، ان کو دیکھنا چاہیے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اپنایا جا رہا ہے، کرکٹ بورڈ سینئرز کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو بھارت کی طرح ہم بھی متبادل کھلاڑی تیار کرنے میں معاونت کرسکتے ہیں،گذشتہ کئی برس سے سینئرز کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں ہورہا، محمد عامر کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کو تیار تھا لیکن سینٹرل پنجاب کے کوچز کا رویہ افسوسناک ہے، انھوں نے ٹیم میں لینے سے معذرت کرلی، انتظامیہ کے رویے پر پی سی بی حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے،بورڈ کو ان لوگوں سے ضرور بات کرنا چاہیے۔

 

The post چیئرمین کا عامر اور سمیع کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے، کامران اکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/355qZm3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment