Ads

کراچی میں گیس کی قلت پر ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی عدالت طلب

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے گیس کی قلت پر ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی کو طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں گیس کی قلت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار محمود اختر نقوی کا موقف تھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، گھروں میں گیس نہیں جس کی وجہ سے روٹی بھی تندور سے لا رہے ہیں، 9 دسمبر 2020 کو عدالت نے جواب طلب کیا مگر جواب بھی نہیں دیا جا رہا، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی کو بلا رہے ہیں اور پوچھتے ہیں قلت کیوں ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، بتایا جائے کراچی میں گیس کی کمی کیوں ہے اور گیس کی قلت ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

The post کراچی میں گیس کی قلت پر ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی عدالت طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MVGneB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment