Ads

جنوبی افریقا کے ساتھ سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، وسیم خان

 لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اورپاکستان کی سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، پاکستان کرکٹ اورفینز کے لیے یہ انتہائی یادگارلمحات ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا کہ کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت  اضافہ ہوگا، اب تک مجموعی طورپر ہم نے چار ہزار کے قریب کوویڈ ٹیسٹنگ کرواچکےہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی کوویڈ کےتمام تقاضے پورے کررہے ہیں۔

وسیم خان کے مطابق تنقید ہوتی رہتی ہے، ٹیم ہارے تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے، ہم کرکٹ کی بہتری   کے لیے  اپنا کام کررہے ہیں کہ تمام معاملات میں بہتری آئے، تھوڑا وقت ضرور لگےگا۔ پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ بھی ایشوز ختم ہورہےہیں۔ وسیم خان کے مطابق  بورڈ سربراہ کے ساتھ اختیارات کےمعاملات پر کوئی ایشو نہیں،کلب کرکٹ کے حوالےسے چند دنوں میں پیش رفت نظر آے گی۔

The post جنوبی افریقا کے ساتھ سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، وسیم خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3sOKhXd
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment