Ads

علامہ اقبال کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں، رومانین ہائی کمشنر

 کراچی: رومانیہ کے سفیر نیکولا گویا نے کہا ہے کہ ہم علامہ اقبال کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں۔

پاکستان میں تعینات رومانیہ کے ہائی کمشنر نیکولائی گویا نے جمعہ رومانیہ کے ثقافتی دن کے موقع پر پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پاس اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط کی ایک طویل اور بھرپور روایت ہے۔

اسلام آباد میں “میہائی ایمینیسو” اور عظیم پاکستانی شاعر علامہ اقبال کی مشترکہ یادگار سے یہ حقیقت سب پر آشکار ہوجاتی ہے کہ ادب و ثقافت کی کوئی حدود نہیں ہے اور یہ رومانیہ اور پاکستان جغرافیائی حقائق سے بھی ظاہر ہیں۔

رومانیہ کے سفیر نیکولا گویانے کہاکہ آج ہم علامہ اقبال کی یاد کو اتنا ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں جیسے اسلام آباد کی یادگار ایک  ثقافت کے آفاقی خزانے کی نمایاں یادگار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان باہمی معاشی تعاون سے متعلق اقدامات لائق تحسین ہیں جس کے ذریعے دونوں ممالک معیشت کے اہم شعبوں میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔

 

The post علامہ اقبال کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں، رومانین ہائی کمشنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LBJiZG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment