Ads

پنجاب میں شدید سردی اور دھند سے نظام زندگی مفلوج

 لاہور: پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ دھند نے بھی ہر ایک چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ملک بھر کی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے، شدید خشک سردی نے جہاں نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے وہیں سانس کی بیماریاں بھی عام ہوگئی ہیں، دوسری جانب گیس کی کمی نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔ پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جب کہ ایل پی جی بھی منہ مانگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی یہ لہر آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی۔ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

سردی کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بیشتر علاقے اس وقت شدید دھند کی بھی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے موٹر وے کو کئی مقاماتا پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ لِلہ انٹر چینج اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سائیڈ ٹول پلازہ کو بند کر دیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ متعدد موٹر ویز کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ بیشتر تاخیر کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ ، نارووال ، ملتان ،گو جر نوالہ ، اوکاڑہ، حافظ آباد،ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یارخان میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

The post پنجاب میں شدید سردی اور دھند سے نظام زندگی مفلوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3n6daKk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment