Ads

بہادر شہری نے ڈاکو کو دبوچ لیا، ساتھی فرار

 کراچی:  اورنگی ٹاؤن میں بہادر شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر ڈاکو کو دبوچ لیا جبکہ ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں ہونیوالے ایک واقعے کی فوٹیج وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈکیت ایک دکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران ایک شہری نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔

ڈاکو نے اپنے آپ کو چھڑانے کی بھی کوشش کی اور اس دھینگا مشتی میں دونوں دکان سے باہر آ گئے، ڈاکو نے آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے ایک فائر بھی کیا لیکن خوش قسمتی سے گولی کسی کونہیں لگی، اس دوران راہگیر اور دیگر علاقہ مکین بھی جمع ہوگئے اور شہری کی مدد کو پہنچ گئے۔

شہریوں نے ڈاکو سے پستول چھین کر اسے تشددکا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اس کا ساتھی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو کو انتہائی سخت جدوجہد کے بعد مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

The post بہادر شہری نے ڈاکو کو دبوچ لیا، ساتھی فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35CZBMH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment