Ads

بلال عباس ایشیا کے ٹاپ اسٹارزکی فہرست میں شامل

 کراچی: پاکستانی اداکاربلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارزکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اپنی اداکاری اورخوش شکل ہونے کے باعث پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے اداکاربلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ اعزازاداکارکوبرطانیہ کے میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے دیا گیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایشیا کے 30 سال سے کم عمروالے ٹاپ اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

اداکارکو سب سے زیادہ پزیرائی ڈرامہ ’پیار کے صدقے‘ میں منفرد اداکاری کے باعث ملی جب کہ ویب سیریز’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

میگزین کی جانب سے اداکارکی تعریف میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، جومستقبل میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں جگہ بنائیں گے۔

اس متعلق اداکارنے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑاعزازہے، میں اس فہرست میں جگہ بنانے پرخوش ہوں، یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے۔ آنے والے وقت میں بھی بہترین اداکاری کرتا رہوں گا۔

The post بلال عباس ایشیا کے ٹاپ اسٹارزکی فہرست میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39ckVus
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment