Ads

سانحہ مچھ؛ جس نے یہ واقعہ کیا انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں گے، وزیرداخلہ

سانحہ مچھ؛ جس نے یہ واقعہ کیا انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں گے، وزیرداخلہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ مچھ کا جس نے واقعہ کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ہدایت پرکوئٹہ کا دورہ کیا، معلوم نہیں وزیراعظم کوئٹہ جاتے ہیں یا نہیں، متاثرین کے آٹھ میں سات مطالبات مان لیے ہیں، ان کوسمجھنا چاہیے یہ ایک عالمی سازش ہے، کونے کونے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، کافی دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچایا ہے تاہم جنہوں نے یہ واقعہ کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے دھرنے سے متعلق کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، وزیراعظم نے کہا ہے وہ لوگ آتے ہیں توآنے دیں، کوئی مسئلہ نہ ہوا تو قانون حرکت میں نہیں آئے گا، اگروہ آرہے ہیں تو میں یہی کرسکتا ہوں کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ  ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 کان کن جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے تھے۔

 

The post سانحہ مچھ؛ جس نے یہ واقعہ کیا انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں گے، وزیرداخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rWhQ9p

via Blogger https://ift.tt/359I12D
January 05, 2021 at 08:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment