Ads

بھارت حاوی نہیں ہوسکتا پاکستان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت ہے، وزیر خارجہ

بھارت حاوی نہیں ہوسکتا پاکستان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت ہے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے بھارت ہم پر ہرگز حاوی نہیں ہوسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپریسو سے خصوصی گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارت ہم پر ہرگز حاوی نہیں ہو سکتا، پاکستان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت چاہتا تھا کہ وہ افغانستان میں اسٹیک ہولڈر بن جائے لیکن اسے ناکامی ہوئی،اب وہ افغانستان میں امن خراب کر رہا ہے۔ ہم نے عالمی برادری سے ڈوزیئر شیئر کیا ہے جس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی ہے.

امریکا میں انتقال اقتدار اور پاکستان پر اس کے اثرات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ریاستی تعلقات میں ہمیشہ مفادات مقدم ہوتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا ایک منفرد انداز تھا، وہ ٹویٹس سے اظہار کرتے تھے لیکن نئی امریکی حکومت کا انداز مختلف ہو گا،نو منتخب صدر جو بائیڈن خارجہ امور پر خاصی مہارت رکھتے ہیں، وہ پاکستان اور خطے سے پوری طرح واقف ہیں، وہ یہاں بہت سے افراد کو جانتے ہیں، ہم بھی ان کی سوچ کو سمجھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مثبت نہیں ایک منفی اتحاد ہے، ان کا مقصد صرف منتخب حکومت کو گھر بھیجنا ہے، وہ عمران خان کو زک پہنچا نا اور اداروں پر دباؤ پر ڈال کر این آراو حاصل کرنا چاہتے ہیں ، استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں، لانگ مارچ پر بھی ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تاخیر اس لیے ہو رہی ہے کہ ان میں ابھی تک اتفاق نہیں، 31 جنوری کی ڈیڈ لائن کے بعد وہ فیصلے کریں گے۔

The post بھارت حاوی نہیں ہوسکتا پاکستان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت ہے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oxyn1v

via Blogger https://ift.tt/2LFoiAM
January 10, 2021 at 08:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment