Ads

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا، عمران نذیر

 لاہور:  عمران نذیر نے محمد عامرکی ریٹائرمنٹ کو جلدبازی قرار دے دیا۔

جارح مزاج اوپنر کا کہنا ہے کہ تمام شعبوں کو مضبوط بنائے بغیر پرفارمنس کا گراف بلند نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاور ہٹنگ اور فیلڈنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، میں نے اپنے اور شاہد آفریدی کے بعد صرف شرجیل خان کو زبردست پاور ہٹر پایا، فیلڈنگ کو مضبوط بنانے کے ساتھ پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے کا موقع دیا جائے تو 2ماہ میں نتائج سامنے آئیں گے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلدبازی میں کیا، وہ حسن علی اور فواد عالم کی مثال سامنے رکھتے، ڈراپ ہونا بھی کھیل کا حصہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گھر بیٹھ جائیں۔

عمران نذیر نے کہا کہ قومی ٹیم سلیکشن میں بڑی تعداد میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت موزوں نہیں،مصباح الحق کو 2 عہدے کسی صورت قبول نہیں کرنا چاہیے تھے، سابق کپتان ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کرکے آتے تو زیادہ مناسب ہوتا۔

The post محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا، عمران نذیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y64SIc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment