Ads

برطانیہ، جنوبی افریقا سمیت کیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملہ کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

برطانیہ، جنوبی افریقا اورکیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

برطانیہ، جنوبی افریقا اورکیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق ان ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آرٹیسٹ ہونے پرپاکستان آ سکے گا، پی سی آرٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہوگا۔

ایڈوائزری کے مطابق ایئرپورٹ پرفضائی عملہ کو کرونا ایس اوپیزمکمل ہونے پرالگ کاونٹرسے گزارا جائے گا جب کہ کرونا کی علامات نہ ہونے پر برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک کے فضائی عملہ کو پاکستان آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی ہوگا۔

پاکستان پہنچنے پرغیر ملکی فضائی مہمانوں کو فوری طور پر ہوٹلز منتقل کیا جائے گا، غیر ملکی فضائی مہمانوں کو ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گا،  ہوٹلز میں قرنطینہ کے دوران فضائی مہمانوں کوکھانا بھی کمروں میں فراہم کیا جائے گا جب کہ کسی بھی فضائی مہمان کو کرونا علامات پر محکمہ صحت کے عملہ سے پی سی آرٹیسٹ کرایا جائے گا۔

The post برطانیہ، جنوبی افریقا سمیت کیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملہ کیلئے نئی ایڈوائزری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35ZdwfZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment