Ads

رحمن ڈکیت کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چل پڑا

 کراچی:  گینگ وار کے رحمن ڈکیت کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چل پڑا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں رحمنٰ ڈکیت کے بیٹے سائبان سمیت 3 ملزمان کو 20 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، رحمن ڈکیت کے بیٹے سمیت 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سائبان ، دانش اور مولا بخش کو 12 سالہ فٹبالر کے اغوااورقتل کا الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، تینوں ملزمان نے کم عمر فٹبالرکو بدترین تشدد کرکے قتل کیا تھا، مولا بخش کی نشاندہی پر سائبان اور دانش کو گرفتار کیاگیا۔

مقتول عبدالرحمن ٰکو 12 دسمبر کو تھانہ چاکیواڑہ کے حدود سے اغوا کیا گیا تھا اور 20 دسمبر 2020 کوتھانہ بغدادی کی حدود سے اس کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، سفاک ملزمان نے مقتول بچے کی لاش تشدد کے بعد جلا دی تھی، تفتیش کے لیے ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے سائبان سمیت 3 ملزمان کو 20 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

The post رحمن ڈکیت کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چل پڑا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35L6Wdf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment