Ads

چارجڈ پارکنگ میں رشوت لینے والا ڈائریکٹر جیل بھیج دیا گیا

کراچی: اینٹی کرپشن عدالت نے چارجڈ پارکنگ کی مد میں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ محمد یاسین کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ محمد یاسین کو چارجڈ پارکنگ کی مد میں رشوت لینے کے الزام میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ محمد یاسین کو 10 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم افسر نے ٹھیکیدار کو کورنگی میں غیر قانونی پارکنگ کی جگہ الاٹ کی تھی، ملزم غیر قانونی پارکنگ کے عوض 10 ہزار روپے فی ہفتہ وصول کرتا تھا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 

The post چارجڈ پارکنگ میں رشوت لینے والا ڈائریکٹر جیل بھیج دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3b3tYze
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment