Ads

ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا مارچ جاری، مسلسل چوتھی جیت

ابو ظبی: ابوظبی ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا فاتحانہ مارچ جاری ہے جب کہ مراٹھا عریبیئنز کو 4 وکٹ سے مات دے کر لگاتار چوتھی فتح سمیٹ لی۔

اب تک کی ناقابل شکست ٹیم نے مراٹھا عریبیئنز کو 4 وکٹ سے مات دے کر لگاتار چوتھی فتح سمیٹ لی، اس بار کامیابی میں سہیل تنویر کی عمدہ بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

قلندرز نے 102 رنز کا ہدف 11 بالز قبل ہی 6 وکٹ پر حاصل کرلیا، بین ڈنک 26ناٹ آؤٹ، شرجیل خان 28اور سہیل اختر26رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہد آفریدی 2 رنز بنا سکے، شعیب ملک نے ایک وکٹ لی۔ اس سے پہلے مراٹھا عریبیئنز نے 5 وکٹ پر 101 رنزاسکور کیے، محمد حفیظ 44 اور شعیب ملک 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سہیل تنویر نے 3 وکٹیں لیں۔

دوسرے میچ میں دہلی بلز نے پونے ڈیولز کو 8 وکٹ سے مات دی، مین آف دی میچ علی خان نے 3 اور عماد بٹ نے 2 وکٹیں لیں۔ پونے کے محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

The post ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا مارچ جاری، مسلسل چوتھی جیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MumcEL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment