Ads

برآمدات 4 ماہ سے لگاتار 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہیں، وزارت تجارت

 اسلام آباد: حکام کا کہنا ہے کہ برآمدات گزشتہ 4 ماہ سے لگاتار 2 ارب ڈالر سے تجاوز کررہی ہیں۔

مشیر تجارت کی زیر صدارت برآمدات کے حوالے سے وزارت تجارت میں وڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ برآمدات گزشتہ 4 ماہ سے لگاتار 2 ارب ڈالر سے تجاوز کررہی ہیں، جنوری 2021 میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کینیڈا 43، آسٹریلیا 42، امریکا 36، چین اور برطانیہ کو 21 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا۔

جرسی کی برآمدات میں 72 فیصد، ادویات کی برآمدات میں 55 فیصد اضافہ ہوا، ٹی شرٹس کی برآمدات میں 43 فیصد، پلاسٹکس کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا، خواتین گارمنٹس کی برآمدات میں 21 فیصد اور ہوم ٹیکسٹائل برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا، مردوں کی گارمنٹس میں 8 فیصد اور چاولوں کی برآمدات میں جنوری 2020 کے مقابلے میں7 فیصد اضافہ ہوا۔

The post برآمدات 4 ماہ سے لگاتار 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہیں، وزارت تجارت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MC80cM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment