Ads

مشرف کالونی، 900 رفاہی پلاٹ چائنا کٹنگ کر کے بیچنے کا انکشاف

 کراچی: مشرف کالونی میں بڑے پیمانے پر رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا انکشاف ہوگیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے 900 رفاہی پلاٹوں پر چائنا کٹنگ کرنے کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت ، لیاری ایکسپریس ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ اور اداروں کے حکام کو نوٹس جاری کردیے، ہائی کورٹ میں 900 رفاہی پلاٹوں پر چائنا کٹنگ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مشرف کالونی میں کوئی رفاہی پلاٹ نہیں چھوڑا گیا، کھیل کے میدانوں، اسکولوں، اسپتالوں کے پلاٹس چائنا کٹنگ کرکے بیچ دیے گئے، چائنا کٹنگ میں لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے حکام ملوث ہیں، 900 رفاہی پلاٹوں کی قیمت اربوں روپے بنتی ہے، رفاہی پلاٹوں پر قبضوں سے کھیل اور تفریحی سرگرمیاں ختم ہوگئیں، تمام رفاہی پلاٹوں پر سے غیرقانونی قبضوں کو فوری ختم کرایا جائے۔

عدالت نے صوبائی حکومت، لیاری ایکسپریس ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ اور اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

The post مشرف کالونی، 900 رفاہی پلاٹ چائنا کٹنگ کر کے بیچنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Mtw7u6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment