Ads

حسن علی کوسابق بولنگ کوچ کی یاد ستانے لگی

لاہور: راولپنڈی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد حسن علی کوسابق بولنگ کوچ کی یاد ستانے لگی، ان کا کہنا ہے کہ اظہرمحمود نے میری بولنگ میں نکھار لانے میں بہت معاونت کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں حسن علی نے کہا کہ سابق بولنگ کوچ اظہر  محمود نے میری بولنگ میں نکھار لانے کیلیے بڑی معاونت کی،مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، بدقسمتی سے وہ ہمارے ساتھ نہیں، بھرپور سپورٹ پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے راولپنڈی کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے، پیس،ریورس سوئنگ اور لائن و لینتھ کا بہتر استعمال کرنے کی بدولت 5شکار کرنے میں کامیاب ہوا،انھوں نے کہا کہ اس پچ پر بیٹسمینوں کے لیے رنز  بنانا مشکل ہے، اچھی بولنگ کرنے والے پیسرز اور اسپنرز  دونوں کو مدد مل رہی ہے،ان کنڈیشنز میں 200کا ہدف بھی پروٹیز کے لیے آسان نہیں مگر ہماری کوشش ہوگی کہ 250کا مجموعہ حاصل کریں۔

طویل عرصے بعد طویل فارمیٹ میں کم بیک کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہوں، 17 ماہ کرکٹ سے دور رہا لیکن محنت اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، فٹنس  کو اس قابل کیا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا، اس کے بعد میں کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کے لیے تیار تھا، خوشی کی بات ہے کہ سلیکٹرز نے ٹیسٹ میں موقع دیا اور میں ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا۔

The post حسن علی کوسابق بولنگ کوچ کی یاد ستانے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oUEhJq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment